گورنر سندھ کو ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

گورنر سندھ کو دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اعلیٰ ترین خدمات پر ایوارڈ دیا گیا ہے، ایتھوپین سفیر


Staff Reporter September 10, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ان کی خدمات پر ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا۔

گورنر ہاوس میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اعلیٰ ترین خدمات پر ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین Ethio-Pak Frantenity Award سے نوازا۔

اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے دو طرفہ عوامی تعلقات کے فروغ میں گورنر سندھ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اعلیٰ ترین خدمات پر ایوارڈ دیا گیا ہے، گورنر سندھ نے ایتھوپیئن ایئرلائن شروع کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

گورنر سندھ نے ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین اعزاز دینے پر ایتھوپیئن سفیر ڈاکٹر جمال بیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایتھوپیا دو طرفہ تعلقات آج انتہائی مستحکم ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |