چنکی پانڈے نے 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا

اداکار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کار میں بیٹھے اسٹیئرنگ وہیل کو دونوں ہاتھوں سے پکڑے مسکرا رہے ہیں

فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ کے مشہور اداکار چنکی پانڈے نے 43 سال بعد آخر کار ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا، جس کی خوشخبری انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

چنکی پانڈے نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کار میں بیٹھے اسٹیئرنگ وہیل کو دونوں ہاتھوں سے پکڑے مسکرا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کا ایک افسر بھی موجود ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Chunky Panday (@chunkypanday)






اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، '43 سال بعد دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا، اور آپ یقین نہیں کریں گے، میں پاس ہوگیا۔ شکریہ RTO ممبئی۔'

یاد رہے کہ چنکی پانڈے جلد ہی اپنی نئی فلم 'انڈسٹری' میں نظر آئیں گے، جس کی کہانی ممبئی میں ایک اسکرین رائٹر کی جدوجہد، دوستیوں، ناکامیوں اور کامیابی کی کوششوں پر مبنی ہے۔..
Load Next Story