پریڈی اسٹریٹ ٹو کورنگی روڈ ایکسٹینشن کے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز
منصوبے کی راہ میں حائل18 سو سے زائد مکانات مسمار کیے جائیں گے
ادارہ ترقیات کراچی ( کے ڈی اے ) نے پریڈی اسٹریٹ ٹو کورنگی روڈ ایکسٹینشن کے بڑ ے منصوبے پر کام شروع کردیا،منصوبے کی راہ میں حائل18 سو سے زائد مکانات مسمار کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کے لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ نے پریڈی اسٹریٹ ٹو کورنگی روڈ ایکسٹینشن کے منصوبے پر کام کا آغاز کرتے ہوئے منصوبے کی راہ میں حائل مکانات اور تجاوزات کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنا شروع کردی ہے۔
اس سلسلے میں گذشتہ روز پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا شکیل احمد صدیقی نے بھی اپنے عملے کے ہمراہ لائنز ایریا کے متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں افسران کو ایک جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد پریڈی اسٹریٹ سے کورنگی کا سفر صرف5 منٹ میں طے ہوسکے گا تاہم اس منصوبے کی راہ میں حائل مکانات جن کے پاس 1982ءکی سلپ موجود ہیں انہیں کے ڈی اے کی دیگر اسکیموں میں متبادل پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے جبکہ قابضین کیخلاف کارروائی کرکے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیا سندھ کی ہدایت پر اس منصوبے پر کام تیز کیا گیا ہے جس سے شہری گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کرسکیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل کیے گئے سروے کے مطابق تقریبا1800 مکانات کے مالکان کو متبادل پلاٹس اور دکانیں دی جانی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے جنہیں قابضین قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پریڈی اسٹریٹ ٹو کورنگی روڈ ایکسٹینشن منصوبے کے آغاز سے قبل متاثرین کیلیے متبادل پلاٹ کا اعلان کردیا جائے گا جس کیلیے کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں میں پلاٹس کی دستیابی کیلیے بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔