رمضان کا دوسرا عشرہ انعامات کی برسات میں تیزی کار کے لیے گھمسان کی جنگ زیر زبرپیش دلچسپ مرحلے میں داخل

نشریات کے گیارہویں روزبھی حاضرین کی ایک بڑی تعدادنے لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات جیتے


Staff Reporter July 11, 2014
نشریات کے گیارہویں روزبھی حاضرین کی ایک بڑی تعدادنے لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات جیتے

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ دوسرے عشرے میں داخل ہوتے ہی ''پاکستان رمضان '' کے دلچسپ مرحلے ''پاکستان گھر'' میں انعامات کی برسات میں تیزی آگئی ہے۔

اور ابتدائی دنوں کے مقابلے میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے مہمانوں میں اب زیادہ تعداد میں انعامات تقسیم کررہے ہیں اور اب پاکستان گھر کا دلچسپ مرحلہ کار کے لیے مقابلہ بھی ہے جس کے دوران میزبان مہمانوں میں شامل ذہین شرکا کوپانچ سوالات میں سے چار درست جوابات دینے پر کار جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔گزشتہ روز ایک ذہین فیملی نے کارجیتنے کے لیے بھرپور زور لگایا مگر محض ایک سوال غلط دینے پر اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔

تاہم موٹر سائیکل جیتنے میں وہ کا میاب رہے۔''پاکستان گھر'' میں نشریات کے گیارہویں روزبھی حاضرین کی ایک بڑی تعدادنے لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات جیتے جس میں موٹرسائیکلزاورعمرے کے ٹکٹس سمیت بہت سے بیش قیمت انعامات شامل تھے۔ علاوہ ازیں پاکستان رمضان کے دلچسپ کوئز مقابلے ''زیر زبر پیش'' میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ناظرین کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور گیارہویں مقابلے میں خوش قسمت باپ بیٹے کم نمبرز ہونے کے باوجود ''جیسی کرنی ویسی بھرنی'' میں دیگر ٹیموں سے نمبر ز بٹور کر اگلے راؤنڈ میں پہنچنے میں کا میاب ہوگئے اور موٹر سائیکل بھی جیت گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں