جمہوریت پرکراس لگانے والے جا چکے قادری انقلاب سمیت کینیڈاجائیں گےپرویز رشید

تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں، شیخ رشیدفوج پر الزام نہ لگائیں، وزیراطلاعات


Numaindgan Express July 11, 2014
تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں، شیخ رشیدفوج پر الزام نہ لگائیں، وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان یوم آزادی کویوم احتجاج میں نہ بدلیں، وزیر اعظم، آرمی چیف،جمہوری ادارے اور عوام مل کر دہشت گردوں کی تصویروں پر کراس لگا رہے ہیں،جمہوریت پر کراس لگانے والے جا چکے۔

تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں، شیخ رشیدفوج پر الزام نہ لگائیں،سیاستدانوں پر الزامات لگائیں تاکہ ان سے پھر جواب پائیں۔ اٹک میں پاکستان سویٹ ہوم کی افتتاحی تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ارسلان افتخار کے پیچھے ہم نہیںکھڑے جب کسی کے والد پر الزام لگائیں گے تواسکابیٹا جواب تو ضرور دیگا۔ تقریب میںشیخ آفتاب ،شیخ سلیمان ،ملک حمید اکبر ،ندیم رضا،جاویدباجوڑی، شیخ غلام صمدانی،ممتاز خان بالی ، ناصر شیخ، راشد الرحمان،شیخ آصف محمو د صدیقی کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں ایک بیان میںپرویز رشید نے کہا طاہر القادری کا ملک میں ووٹ بینک نہیں، اس لئے انہیں انتخابی اصلاحات میں دلچسپی نہیں، ملک کے آئین کو نہ مان کر طاہر القادری کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں وہ اپنے انقلاب کے ساتھ جلد کینیڈا روانہ ہو جائیں گے۔ طاہر القادری ملک میںرہیں تو انہیں پتہ چلے کہ شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے۔ توانائی کے شعبے میں بڑے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے، چین پاکستان میں 32ارب ڈالر کی سر مایہ کاری کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |