خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی

ڈسٹرکٹ کیڈر کے وہ تمام اساتذہ جو دوسرے اضلاع میں تعینات ہیں اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسکولوں میں تعینات کیا جائے

فوٹو- فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔

صوبائی کابینہ نے کیڈر اساتذہ کو اپنے اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے محکمہ قانون و پارلیمانی افیئر نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا۔


ہدایت نامے کے مطابق ڈسٹرکٹ کیڈر کے وہ تمام اساتذہ جو دوسرے اضلاع میں تعینات ہیں اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسکولوں میں تعینات کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے یونین کونسل کی سطح پر تبادلوں کی پالیسی جاری کی تھی۔
Load Next Story