ماضی کی غلطیوں پر افسوس کے ساتھ ان سے سیکھنا ضروری ہے بوبی دیول
فلم ’اینمل‘ میں اداکار کے کردار ابرار الحق نے ان کے کیریئر کو ایک نئی بلندی دی ہے
بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے کہا ہے کہ نشے کی لت میں مبتلا ہر شخص اس سے نکل سکتا ہے لیکن اس کیلئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اپنے ماضی کی غلطیوں پر افسوس نہ کرنے اور ان سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ذاتی تبدیلی اندر سے آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آپ اپنی غلطیوں پر افسوس کر سکتے ہیں، لیکن ان سے سیکھنا ضروری ہے۔ آپ کو ان تمام مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور خود کو ان سے باہر نکالنا ہوتا ہے۔ کوئی آپ کا ہاتھ نہیں پکڑ سکتا۔
اداکار اپنے مداحوں کو جو اس دور سے گزر رہے ہیں یہ مشورہ دیا کہ وہ اس مرحلے سے نکل سکتے ہیں بس انہیں خود پر یقین ہونا چاہیے۔
بوبی دیول نے کہا کہ ہر کوئی خود کو کمزور محسوس کرتا ہے، ہر کوئی سوچتا ہے کہ وہ اس مشکل سے نہیں نکل سکتا۔ یہ ایسا ہوتا ہے جیسے آپ ڈوب رہے ہیں، اور لوگ خود کو ڈوبنے دیتے ہیں لیکن ہر کوئی اس سے باہر نکل سکتا ہے۔
بابی دیول کی فلم 'اینمل' میں ان کے کردار ابرار الحق نے ان کے کیریئر کو ایک نئی بلندی دی ہے۔ محدود اسکرین ٹائم کے باوجود، ان کی خاموش لیکن شاندار اداکاری نے مداحوں اور ناقدین کی تعریفیں حاصل کیں۔