کراچی میں جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کا سہولت کار گرفتار
ملزم کو پہلے سے گرفتار امیگریشن اہلکار عدنان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا
ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کے سہولت کار کو چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کو جعلی کینیڈین پاسپورٹ پر بیرون ملک بھجوانے کے معاملہ پر پیش رفت ہوئی جس کے دوران ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےجعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کے سہولت کار رحیم ذکی کو گلستان جوہر سےگرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار امیگریشن اہلکار عدنان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اس سے قبل 2 مسافروں کو ایف آئی اے اہلکار سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم جعلی دستاویزات پر مختلف پروازوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا جو ایئر پورٹ پر گراونڈ سروس مہیا کرنے والی نجی کمپنی کا ملازم ہے۔
ملزم نے ساتھی ملزم عدنان سے سہولت کاری کے عوض 1 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے ملزم نے مذکورہ رقم بینک اکاونٹ میں وصول کی گرفتارملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔