
ایس ایچ او سرجانی شاہد خان نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر علی جبکہ بے ہوشی کی حالت میں بچ جانے والے کی شناخت رضا کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بارش کے جمع ہونے والے پانی میں کچھ بچے نہا رہے تھے کہ اس دوران دونوں افراد بھی نہانے کے لیے پانی میں کود گئے اور انھیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ جس مقام پر وہ کودے ہیں وہاں پر کئی فٹ گہرا گڑھا تھا جس میں وہ دونوں ڈوب گئے۔
اس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرے کو بچالیا گیا شاید خان نے بتایا کہ متوفی منگھوپیر کا رہائشی تھا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔