اسکول سے محروم بچوں کو 40 ماہ میں پانچویں جماعت تک پہنچانے کا منصوبہ

منصوبے کے تحت بچوں کو 6 سال کی تعلیم لگ بھگ 3 سال میں دینے کیلئے نصاب جاپان (جائیکا) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے


Aroosa Shaukat July 11, 2014
منصوبے کے تحت بچوں کو 6 سال کی تعلیم لگ بھگ 3 سال میں دینے کیلئے نصاب جاپان (جائیکا) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

ادبی اور غیر روایتی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ (ایل این ایف بی ای) ایک ایسے منصوبے پر کام کررہا ہے جس کے تحت اسکول سے محروم رہ جانے والے بچوں کو ابتدائی 6 سال کی تعلیم صرف30 سے 40 مہینوں میں دی جاسکے گی۔

ادارے کے ایڈیشنل سیکریٹری ندیم عالم بٹ اس غیر روایتی تعلیم کے منصوبے کے نگراں ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت جس کی لانچنگ 2011 میں ہوئی تھی بچوں کو 6 سال کی تعلیم لگ بھگ 3 سال میں دینے کے لیے ایک خاص نصاب جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس میں نرسری سے لے کر پانچویں جماعت تک کی پڑھائی کا احاطہ کیا گیا ہے اور جسے ان بچوں کی ضرورتوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں