کراچی ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ فضل کے نام سے کی گئی ہے


Staff Reporter September 11, 2024
فوٹو- فائل

ماڈل کالونی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

ملیر ماڈل کالونی میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ فضل کے نام سے کی گئی جسے گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگا تھا جبکہ متوفی محنت کش بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں