صدرمملکت نے تحفظ پاکستان بل پر دستخط کردیئے سیکیورٹی اداروں کو وسیع اختیارات مل گئے

تحفظ پاکستان بل تحفظ پاکستان ایکٹ 2014 بن گیا جس کا اطلاق آئندہ 2 سال کے لئے اور فوری نافذ العمل ہوگا۔


ویب ڈیسک July 11, 2014
تحفظ پاکستان بل تحفظ پاکستان ایکٹ 2014 بن گیا جس کا اطلاق آئندہ 2 سال کے لئے اور فوری نافذ العمل ہوگا. فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے تحفظ پاکستان بل 2014 پر دستخط کردیئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اتفاق رائے سے منظور ہونے والے تحفظ پاکستان بل پر صدر ممنون حسین نے بھی دستخط کر دیئے جس کے بعد تحفظ پاکستان بل تحفظ پاکستان ایکٹ 2014 بن گیا جس کا اطلاق آئندہ 2 سال کے لئے اور فوری نافذ العمل ہوگا۔ تحفظ پاکستان ایکٹ کے اطلاق کے بعد سیکیورٹی فورسز کو وسیع اختیارات حاصل ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز کو وارنٹ کے بغیر ملزمان کو گرفتار کرنے کا اختیار ہوگا جبکہ ملزمان کو 90 روز تک حراست میں رکھا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔