2024

قومی مینز انڈر19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک ملتوی

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر ملتان اور کوئٹہ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ہوا


Sports Desk September 11, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے۔

سہ روزہ میچز کا سلسلہ منگل سے شروع ہونا تھا ، ون ڈے کپ کے مقابلے 14 ستمبر سے شیڈول تھے، بورڈ اعلامیے کے مطابق ناگزیر حالات کی وجہ سے ایونٹس کو ملتوی کر دیا گیا، دونوں ٹورنامنٹس کا نیا شیڈول بعد میں شیئر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی میں سہ روزہ قومی انڈر19 کرکٹ چیمپئن شپ کے گروپ اے میں کراچی وائٹس اور فاٹا کی ٹیمیں اوول گرائونڈ،نیشنل اسٹیڈیم پر اتر گئی تھیں، اسی طرح یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر ملتان اور کوئٹہ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ہوا۔

اسٹیٹ بینک گرائونڈ پراسلام آباد اور لاڑکانہ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، گروپ بی میں رسالپور میں کراچی بلوز اورلاہور بلوز صف آرا ہوئیں، اسی طرح ملک کے دیگر مقامات پر بھی پہلے دن کا کھیل ہوا، بعدازاں اچانک ایونٹ کے التوا پر کھلاڑی اور آفیشلز حیران رہ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں