5 سالوں کے دوران کِس فیڈریشن کو کتنے فنڈز جاری ہوئے تفصیلات منظر عام پر

پی ایس بی نے تفصیلات ویب سائٹ پر شیئر کردیں


ویب ڈیسک September 11, 2024
پی ایس بی نے تفصیلات ویب سائٹ پر شیئر کردیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے گزشتہ 5 سال کے دوران مختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات شیئر کردیں۔

پی ایس بی نے مالی سال 2019/20 سے لے کر مالی سال 2023/24 تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر شیئر کیں جس کے تحت بورڈ سے جاری فنڈز کا بڑا حصہ گزشتہ 2 سال میں دیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے گزشتہ 5 سال کے دوران مختلف فیڈریشنز کی جانب سے 1 ارب سے زائد کے فنڈز دیے گئے ہیں۔

پی ایس بی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023/24 میں مختلف فیڈریشنز اور کھلاڑیوں میں 50 کروڑ سے زائد، 2022/23 کے دوران 42 کروڑ سے زائد، 2020/21 میں سوا 4 کروڑ، 2021/22 میں فیڈریشنز کو6 کروڑ 95 لاکھ اور 2019/20 میں صرف ڈھائی کروڑ جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں: طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو 5 سالوں کے دوران 10 کروڑ 36 لاکھ روپے ادا کیے، پچھلے مالی سال پی ایچ ایف کو 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 10 کروڑ سے زائد دیے گئے جبکہ اسی طرح سال 2023/24 میں والی بال فیڈریشن کو 10 کروڑ کی گرانٹ جاری کی گئی جب کہ گزشتہ 5 سال میں والی بال فیڈریشن کو ساڑھے 11 کروڑ سے زائد فنڈز ملے۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ہاکی؛ پاکستان اور کوریا کا میچ 2-2 گول سے برابر

ایتھلیٹ فیڈریشن پاکستان کو مالی سال 2023/24 میں 7 کروڑ، نیٹ بال فیڈریشن کو 5 سال میں 7 کروڑ اور نیٹ بال فیڈریشن کو پچھلے 2 سال میں ساڑھے 6کروڑ، تائی کوانڈو فیڈریشن کو 5 سال میں 6 کروڑ اور ٹینس فیڈریشن کو 4 کروڑ 86 لاکھ روپے کی فنڈنگ دی۔

دوسری جانب اسکواش فیڈریشن کو گزشتہ 5 سال کے دوران 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے، رائفل ایسوسی ایشن کو 2 کروڑ 65 لاکھ، باکسنگ فیڈریشن کو 3 لاکھ، پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کو پچھلے 5 سال میں 2 کروڑ 47 لاکھ اور سائیکلنگ فیڈریشن کو پونے 4 کروڑ کے لگ بھگ فنڈز ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں