بھارتی بورڈ کی دھمکی یا کچھ اور؟ اگلے روز افغان بورڈ کا نیا بیان

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے دباؤ پر افغان کرکٹ بورڈ نے نوئیڈا اسٹیڈیم میں ناکافی سہولتوں کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت نے انہیں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تین آپشنز تجویز کیے تھے جن میں کانپور، بنگلورو اور نوئیڈا شامل تھے تاہم لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ہم نے اس وینیو کا انتخاب کیا۔

افغان ٹیم کے مینیجر منہاج الدین راز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم دارالحکومت دہلی سے قریب تھا اور محض 2 گھنٹے کی مسافت پر تھا اس لیے وینیو کا انتخاب کیا تاہم یہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: ایسا گراؤنڈ دیا کہ تیسرے روز تک ٹاس بھی نہ ہوسکا، کھیل منسوخ

انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم کیلئے نوئیڈا ہوم وینیو رہا ہے، سال 2016 سے ہم یہاں کھیل رہے ہیں، کیویز کیخلاف اہم ٹیسٹ میچ سے قبل مقامی ٹیم کیساتھ بھی تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا تھا جو اچھا رہا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل یہاں 11 وائٹ بال انٹرنیشنل گیمز کی میزبانی کر چکا ہے جبکہ دوسرا سب سے زیادہ میزبانی کرنیوالا اسٹیڈیم دہرادون ہے۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی

دوسری جانب گزشتہ روز افغان کرکٹ ٹیم کے آفیشل نے غیرمناسب وینیو دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا اسٹیڈیم؛ پنکھوں سے آؤٹ فیلڈ سکھائی جانے لگی

اس بیان کے بعد رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ بھارتی بورڈ نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا جس پر افغان بورڈ کی جانب سے فوری وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔