سعودی عرب نے ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین پاکستان کو فراہم کر دیں

سعودی عرب کی فراہم کردہ پولیو ویکسین ایک سال تک کارآمد رہے گی۔


ویب ڈیسک July 11, 2014
سعودی حکام نے پولیو ویکسین کی 2 کنسائنمنٹس ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی) کے حوالے کیں. فوٹو: فائل

سعودی حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے اپنے دیرینہ اسلامی دوست ملک کو ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین فراہم کر دی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین فراہم کی ہے۔ سعودی حکام نے پولیو ویکسین کی 2 کنسائنمنٹس ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی) کے حوالے کیں، سعودی عرب کی فراہم کردہ پولیو ویکسین ایک سال تک کارآمد رہے گی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستانیوں پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے پولیو سرٹیفییکیٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں