لکی مروت پولیس اہلکاروں کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل

انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند


ویب ڈیسک September 11, 2024
انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند (فوٹو: فائل)

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملوں کے نتیجے میں احتجاج کے دوران تیسرے روز بھی انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے جس کے باعث شہری پھنس کر رہ گئے ہیں۔

رات گئے ڈپٹی کمشنر، آر پی او بنوں، ڈی پی او لکی مروت اور ڈی پی او بنوں قومی جرگہ کے عمائدین سے مذاکرات کیلئے پہنچے تھے تاہم کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

پولیس اہلکار اپنے مطالبات کے حق میں تاجہ زئی کے مقام پر احتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب انڈس ہائی وے بلاک ہونے سے شاہراہ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مسافروں نے رات گاڑیوں میں گزاری۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |