پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک وڈیوز بنانے والا نوسرباز گرفتار

ملزم کی شناخت عاطف عرف وکی بابو کے نام سے ہوئی، خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرکے ٹک ٹاک وڈیوز بناتا تھا

ملزم کی ٹک ٹاک وڈیو گزشتہ دنوں وائرل ہوئی تھی

شہر قائد میں پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک وڈیوز بنانے والا نوسرباز گرفتار کرلیا گیا۔



ایس ایس پی کورنگی توحید رحمٰن میمن کے مطابق الفلاح پولیس نے دوران پیٹرونگ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک وڈیوز بنانے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔ ملزم خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرکے ٹک ٹاک وڈیوز بناتا تھا۔


ملزم کی شناخت عاطف عرف وکی بابو کے نام سے ہوئی ہے، جس کی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک وڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔


نوسرباز ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Load Next Story