اسلام آباد لاہور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔


ویب ڈیسک September 11, 2024
شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان، ملتان، کچا کھوہ، خانیوال ، شجاع آباد، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، رینالہ خورد، مانانوالہ، چیچہ وطنی، بورے والا، پاکپتن، ساہیوال، سرگودھا، پتوکی، کالا شاہ کاکو میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادی وال کے قریب تھا۔

زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |