
پولیس کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں 4 ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 70 سالہ کمل بی بی موقع پر دم توڑ گئیں
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قتل دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ چار ملزمان عبدالواحد، عتیق الرحمن، شوکت اور فرمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکھٹے کرکے لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کردی۔ مقتولہ کی بیٹی زیب النساء کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفیش جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔