مقبوضہ کشمیر میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 4 پولیس اہلکار زخمی

یہ واقعات مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں پیش آئے

مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں 2 بھارتی فوجی اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے 2 مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلا واقعہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار پُراسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔

اہلکار کی شناخت جیتندر سنگھ کے نام سے ہوئی جس کی موت وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی۔

دوسرے واقعے میں ضلع پونچھ کے علاقے بنپت کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار اہلکار ہلاک ہوگیا۔


دونوں اہلکاروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں۔

دریں اثنا آج صبح ضلع کٹھوعہ میں بھارتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے قافلے کو لے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

اس حادثے میں بھارتی پولیس کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے بقول حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

 
Load Next Story