سعودی عرب میں نیشنل کلچرل ایوارڈ شو موسیقی کی دھنوں نے سماں باندھ دیا

سعودی گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا


ویب ڈیسک September 11, 2024
فوٹو : فائل

سعودی عرب میں نیشنل کلچرل ایوارڈ شو کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے 16 تخلیقی کیٹگریز پر مشتمل افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب میں موسیقی اور آرکسٹرا کی دھنوں نے خوب سماں باندھا۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب میں وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان مہمان خصوصی تھے جبکہ ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں تخلیقی کیٹیگریز کے مشتمل افراد جن میں کلچرل پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ، یوتھ کلچر ایوارڈ، انٹرنیشنل کلچرل ایکسیلنس ایوارڈ، وومن اینڈ بزنس مین ایوارڈ، کلچرل انسٹی ٹیوشنز ایوارڈ، فلم ایوارڈ، فیشن ایوارڈ، میوزک ایوارڈ، نیشنل ہیریٹیج ایوارڈ، لٹریچر ایوارڈ، تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس ایوارڈ، ویژول آرٹس ایوارڈ، آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن آرٹس ایوارڈ، کلنری آرٹس ایوارڈ، پبلشنگ ایوارڈ، اور ٹرانسلیشن ایوارڈ منتخب افراد میں تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ عرب تاریخ و تمدن اور ثقافت اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے اور دور حاضر میں سعودی شہری مختلف تخلیقی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دیکھا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا یہ اقدام قابلِ افراد اور ثقافتی اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے جو اپنی ممتاز تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ثقافت کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

ثقافتی ایوارڈ شو کی تقریب میں سعودی گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ آرکسٹرا پر سازندوں نے بھی خوبصورت دھنیں پیش کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں