اسلام آباد جلسہ ہنگامہ آرائی کیس پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی ضمانت منظور

شعیب شاہین دوسرے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں


ویب ڈیسک September 11, 2024
انسداد دہشت گردی عدالت نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت کی سماعت کی:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کی ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظورکرلی۔

رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کے خلاف 26 نمبر چنگی توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ پراسیکیوٹرراجانوید اور شعیب شاہین کے وکلاء نے دلائل دیے۔انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی ضمانت منظور کی۔

شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تھانہ نون میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں۔ شعیب شاہین تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں