چیمپئینز ون ڈے کپ ایونٹ کا آغاز آج سے ہوگا

افتتاحی میچ میں مارخورز اور پینتھرز مدمقابل ہوں گے


ویب ڈیسک September 12, 2024
افتتاحی میچ میں مارخورز اور پینتھرز مدمقابل ہوں گے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام چیمپئینز ون ڈے کپ آج سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بورڈ نے افتتاحی ایونٹ کی کل انعامی رقم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے رکھی ہے، 29 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فاتح کو3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔

پانچوں ٹیمیں گزشتہ پانچ دنوں سے فیصل آباد میں ہیں اور شروع ہونے والے اس نئے ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہی ہیں جس میں ملک کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا

ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ قابل ذکر پرفارمرز قومی ٹیم میں شامل ہونے کے اپنے امکانات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کھیلنی ہے یا نہیں! سرفراز نے احمد، عمر اکمل کو اہم مشورہ دیدیا

قومی ٹیم آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ میں ون ڈے میچوں میں حصہ لے گی اور ہوم سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مقابل ہوگی۔
ایونٹ کا پہلا میچ مارخورز ( سابقہ وولوز) اور پینتھرز کے درمیان سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |