2024

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، مقامی مارکیٹ میں بھی 2300 روپے فی تولہ قیمت بڑھ گئی


ویب ڈیسک September 11, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2524 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 64 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔


ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔


بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی چہ مگوئیوں، روس اور ایران کے درمیان میزائل کے خریداری معاہدے کے بعد روس یوکرین جنگ میں شدت آنے کی خطرات کی خبروں سے بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں محدود کاروباری سرگرمیوں کے باوجود اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں