خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

متاثرہ مریض سعودی عرب سے پاکستان آیا تھا


ویب ڈیسک September 11, 2024
مریض کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا:فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

33 سالہ مریض خلیجی ملک سے 7 ستمبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ کے ذریعے سفر کرکے پاکستان آیا۔ منکی پاکس سے متاثرہ شخص پشاور آیا اور ہوٹل میں قیام کے اگلے روز علاج کے سلسلے میں نجی کلینک گیا۔نجی کلینک نے مریض کو خیبرٹیچنگ اسپتال ریفر کیا جہاں مختلف ٹیسٹوں کے بعد متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

مریض کو دیر لوئر میں اس کے گھر پر قرنطینہ کرلیا گیا ہے۔ مریض سعودی عرب سے آنے کے بعد کسی بھی رشتہ دار سے نہیں ملا جبکہ پاکستان آتے وقت فلائٹ کے مسافروں کے علاوہ کسی اور رابطہ نہیں ہوا۔ لوئیر دیر کے ڈی ایچ او سربراہی میں مریض کی سرویلنس کی جارہی ہے۔

وزیرصحت کے پی نے بیان میں کہا کہ افسوس ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ائیرپورٹ پر منکی پاکس کا مریض بغیر اسکریننگ کے کیسے نکلا۔ کتنے ایسے مریض روزانہ اسلام آباد ائیر پورٹ سے نکل کر ملک کے مختلف علاقوں میں جاتے ہوں گے۔ پختونخوا میں مربوط سرویلنس اور اسکریننگ کی وجہ سے کوئی بھی منکی پاکس کیس بچ نہیں پایا۔ پختونخوا کے انتری پوائنٹس پر اب تک 66 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے۔ اب تک 17 مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ میں 5 کیسز کنفرم ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں