افغانستان نے ایشین کرکٹ کونسل سے کیا خواہش کردی

اے سی سی کا اہم اجلاس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوا


ویب ڈیسک September 11, 2024
اے سی سی کا اہم اجلاس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوا (فوٹو: کرک انفو)

افغان کرکٹ بورڈ نے ایشن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے حالیہ اجلاس میں اہم ایونٹ کی میزبانی خواہش کا اظہار کردیا۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیائی ایونٹ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

میٹنگ میں 2026 ایشین گیمز سے متعلق کرکٹ کے مختلف معاملات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی، اس کے علاوہ مستقبل کے ٹورنامنٹس یعنی 2024 سے 2031 تک میڈیا کے رائٹس اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سرگرمیوں میں نئے ممالک کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں: "نوئیڈا میں میزبانی نہیں چاہتے تھے، بھارتی بورڈ نے ہماری درخواست ٹھکرائی''

ایجنڈے میں ایک اور اہم موضوع بنگلادیش اور افغانستان سیریز کا شیڈولنگ تھا، جس پر بنگال بورڈ نے مثبت جواب دیا ہے جس سے سیریز کی منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مصروفیات کی وجہ سے اے سی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سی او او سلمان نصیر کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں