خواتین میں دمہ تولیدی نظام اور اسقاط حمل کے مسائل پیدا کرسکتا ہے تحقیق

تحقییق میں 1976 سے 1999 تک پیدا ہونے والی تقریباً 770,000 شہری خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا

[فائل-فوٹو]

ڈنمارک کی نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دمہ کا ہونا خواتین میں اسقاط حمل اور تولیدی نظام کے مسائل سے منسلک ہوتا ہے۔

کوپن ہیگن یونیورسٹی ہسپتال میں سانس کی ادویات کے شعبے سے منسلک اور مطالعے کی مرکزی مصنف ڈاکٹر این ویجن ہینسن نے کہا کہ ہم نے مطالعے میں پایا کہ دمہ کی حامل خواتین میں جنین کے نقصان کی شرح زیادہ تھی اور ان خواتین میں متاثر تولیدی نظام کے علاج میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ دمہ جتنا زیادہ شدید ہوتا ہے، خواتین میں اتنا ہی زیادہ امکان ہوتا ہے کہ انہیں تولیدی نظام کی اشد ضرورت ہو۔

مصنف ڈاکٹر این ویجن ہینسن کی ٹیم نے ویانا میں یورپی ریسپریٹری سوسائٹی (ERS) کے سالانہ اجلاس میں اپنی تحقیق کے نتائج پیش کیے۔

تحقیق میں 1976 سے 1999 تک پیدا ہونے والی تقریباً 770,000 شہری خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور پھر 1994 سے 2017 تک، ان کے ابتدائی تولیدی سالوں کا موازنہ کیا۔
Load Next Story