قومی اسمبلی واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

ایڈیشنل سیکرٹری افتخار احمد، جوائنٹ سیکرٹری رضوان اللہ،ارشاد علی خان اور ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس شامل

ایڈیشنل سیکرٹری افتخار احمد، جوائنٹ سیکرٹری رضوان اللہ،ارشاد علی خان اور ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس شامل

قومی اسمبلی واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس پارلیمنٹ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے داخلے اور پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحقیقات کیلئے 4رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔

ایڈیشنل سیکرٹری افتخار احمد کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی پارلیمنٹ کی حدود میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔


فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں جوائنٹ سیکرٹری رضوان اللہ،ارشاد علی خان اور ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پارلیمان کو بہتر انداز میں چلانے اور لائحہ عمل کیلئے اسمبلی میں تحریک پیش کردی۔ قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک کی منظوری دیدی۔

کمیٹی میں 16 ارکان ہونگے اور حکومت و اپوزیشن کی برابر نمائندگی ہوگی۔ پارلیمنٹ کو فنکشنل کرنے کیلئے یہ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
Load Next Story