امیربلاج قتل کیس 2 ملزمان عدالت میں طلب

امیربلاج قتل کیس میں 36 گواہوں کو نامزد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 11, 2024
امیر بلاج کے قتل کا مقدمہ چوہنگ پولیس نے درج کیا ہے:فوٹو:فائل

سیشن کورٹ لاہورنے امیربلاج قتل کیس میں 2 ملزمان کو طلب کرلیا۔

سیشن جج لاہور نے چالان سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت میں ارسال کردیا۔عدالت نے کیس میں ملزم ہارون اور سہیل محمود کو حاضری کے لیے طلب کرلیا۔ چالان میں طیفی بٹ، گوگی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔احسن شاہ اور مظفر ہلاک ہونے کی رپورٹ کو چالان کے ساتھ منسلک کیا گیا۔

مزید پڑھیں: امیر بالاج اور طیفی بٹ کے قتل کے بعد لاہور میں گینگ وار پھیلنے کا خدشہ

 

امیربلاج قتل کیس میں امیربلاج کے بھائی مصب سمیت 36 گواہوں اور 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ چوہنگ پولیس نے امیربلاج کے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے مطابق میر بالاج کے قتل کے بعد لاہور میں گینگ وار کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں اب تک ٹیپو ٹرکاں والا، احسن شاہ اور جاوید عرف طیفی بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں