دھماکے سے تباہ کوئٹہ کولپور ریلوے پل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری
ٹرین آپریشن سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی بحال ہوگا
دھماکے سے تباہ کوئٹہ کولپور ریلوے پل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پل اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا 20 فیصد کام مکمل ہو گیا۔ آئندہ ماہ کے شروع میں پل اور ریلوے ٹریک کو بچھانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ کام مکمل ہوتے ہی ٹرین آپریشن بھی بحال ہو جائے گا۔
ٹرین آپریشن سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی بحال ہوگا۔ 26 اگست کو ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ سے سبی ٹرین آپریشن معطل ہو کر رہ گیا تھا جس کے نتیجے میں 39 ڈاؤن جعفر ایکسپریس ، 40 اپ جعفر ایکسپریس اور 3 اپ بولان میل معطل ہیں۔
دھماکے میں کوئی مسافر یا ریلوے ملازم زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل اور ٹریک کی وجہ سے ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ ٹرین سروس بند ہونے سے ہزاروں مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مسافروں کو بحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے کے لیے ریلوے نے کانسٹیبلری سے مدد مانگ لی ہے اور اس سلسلے میں ریلوے کی طرف سے باقاعدہ خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔