سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی 26 افراد ہلاک

کشتی میں 100 سے زائد تارکین وطن سوار تھے


ویب ڈیسک September 11, 2024
سینیگال میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے، فوٹو: فائل

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی محض 4 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد سمندر میں الٹ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر میں پیش آیا۔ کشتی میں 100 سے زائد مسافر موجود تھے۔

تارکین وطن اچھے مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی سفر کرکے اسپین کے جزیرے کینری جانا چاہتے تھے لیکن یہ کشتی محض 4 کلو میٹر کے سفر کے بعد ہی الٹ گئی۔

یہ چھوٹی کشتی جو مچھلیوں کے شکار کے لیے استعمال ہوتی تھی ممکنہ طور پر مسافروں کا بوجھ برداشت نہ کرپائی تھی۔

امدادی ٹیمیں پہنچیں تو سمندر کی سطح پر چاروں طرف لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔

امدادی کاموں کے دوران غوطہ خوروں نے 4 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جب کہ 26 لاشیں ملی ہیں۔

بقیہ مسافروں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ کے بقول موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن بار بار معطل کرنا پڑ رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں