12 ربیع الاول کے ساتھ 11 کی بھی چھٹی دی جائے وزیراعظم کو خط لکھوں گا گورنر سندھ

پیمرا کو بھی خط لکھوں گا کہ وہ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کرے


ویب ڈیسک September 11, 2024
(فوٹو : فائل)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے ساتھ گیارہ کی بھی چھٹی ہونی چاہیے اس کے لیے وزیراعظم کو خط لکھوں گا، پیمرا کو بھی خط لکھوں گا کہ وہ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کرے۔

یہ بات انہوں نے کراچی آئے ہوئے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر بلوچستان آج سندھ تشریف لائے گورنر بلوچستان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج علما کرام کا اجلاس بھی تھا یہ مبارک مہینہ ہے، ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھیں گے کہ 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی کا اعلان کیا جائے، ان دنوں لوگ عشق میں مبتلا ہوتے ہیں اگر باقی تہواروں میں چھٹی ہوتی ہے تو 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں جس سے عاشقان رسولؐ کی دل آزاری ہو اس بار بھی پورا مہینہ گورنر ہاؤس سجا رہے گا۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ گورنر ہاؤس آیا ہوں جید علماء کرام میں کھڑا ہوکر خوشی ہوئی، میں آئندہ بھی سندھ آتا رہوں گا، آپ کے پروگراموں میں شرکت کرتا رہوں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کوئٹہ آنے کی دعوت دیتا ہوں کامران ٹیسوری سے سیکھیں گے ان کا گورنرشپ میں لیڈ رول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں