کورنگی میں رہائشی علاقوں میں غیرقانونی فیکٹریوں کا کیس حکام کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی


ویب ڈیسک September 11, 2024
سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی—فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں رہائشی علاقوں میں غیر قانونی فیکٹریاں لگانے سے متعلق درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)، سندھ ماحولیاتی ایجنسی(سیپا)، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کورنگی میں رہائشی علاقوں میں غیر قانونی فیکٹریاں لگانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل جہانگیر راجپر ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ کورنگی کے رہائشی علاقوں میں کیمیکل کی فیکٹریاں قائم کی گئی ہیں۔

وکیل نے کہا کہ غیر قانونی کیمیکل فیکٹریوں سے بیماریاں پھیلتی ہیں، کیمیکل فیکٹریوں کی وجہ سے وہاں کی آب ہوا بھی خراب ہوگئی ہے اور رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔

عدالت نے ایس بی سی اے، سیپا، کے ایم سی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی میں رہائشی علاقوں میں فیکٹریاں لگانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں