جے یو آئی آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کرے گی فضل الرحمان کی حکومتی دعوے کی تردید

جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، فضل الرحمان


ویب ڈیسک September 11, 2024
فوٹو فائل

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت سے متصادم قانون کی جے یو آئی سمیت کوئی اپوزیشن حمایت نہیں کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سینئر سیاستدان محمد علی درانی کی گزشتہ شب رات گئے اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ترجمان کے مطابق فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، آئین، جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت نہیں لےسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وجود اور اسکے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں، عوام کا دیا اقتدار چاہیے،آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ تاریخ میں ہمیشہ درست سمت میں کھڑے ہوئے اور ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کےامین رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔