خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کی درخواست دوبارہ سماعت کیلیے مقرر
آج الیکشن کمیشن اور درخواست گزار کے وکیل کے الجھنے کی وجہ سے عدالت نےسماعت ملتوی کردی تھی
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن کرانے کے لئے دائر درخواست کو دوبارہ سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ درخواست پر کل سماعت کرے گا۔
آج ہونے والی سماعت میں درخواست گزار وکیل اور الیکشن کمیشن وکیل ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے جس کے باعث عدالت میں ماحول خراب ہوا تو سماعت کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے دونوں فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔