سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت
تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ شہری از خود لاپتہ ہوئے ہیں
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں شہریوں کی تازہ ٹریول ہسٹری طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ سید طاہر علی اور سید برکت علی جو اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا ہیں شہریوں کی بازیابی کے لئے متعدد جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے ہیں۔
تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ شہری از خود لاپتہ ہوئے ہیں محمد طارق خان عوامی کالونی سے لاپتہ ہوا ہے تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شہری ماہی گیروں کے ساتھ مختلف علاقوں میں جاتا رہتا تھا بتایا جارہا ہے کہ 4 نامعلوم افراد شہری کو اٹھا کر لے گئے تھے شہری کی تازہ ٹریول ہسٹری کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے۔
محمد اشرف منگھو پیر، عباد االحسن رضویہ سوسائٹی، محمد سجاد شاہراہ فیصل سے اور دیگر شہری کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہیں۔
سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سچل کے علاقے سے لاپتا ممتاز حیدرآباد کے مقدمے میں گرفتار ہے دیگر 2 لاپتا افراد منصف اور عرفان بھی گھر آچُکے ہیں عدالت نے شہریوں کی بازیابی کی اطلاع پر درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے شہریوں کی بازیابی کے لئے ماڈرن ڈیوائسز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے آئندہ سماعت تفتیشی افسران سے لاپتہ شہریوں کی تازہ ٹریول ہسٹری طلب کرتے ہوئے 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔