انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 85پیسے کی سطح پر بند ہوئی
غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں میں ایک ہفتے کے دوران 27ملین ڈالر کی تازہ سرمایہ کاری حکومت کی تجارتی قرض کے ذریعے باقی ماندہ دو سال کے مالیاتی فرق پر کرنے کی حکمت عملی حکومتی سطح پر معاہدوں کی اطلاعات سے بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری مسلسل دو ماہ سے موخر ہونے سے اگرچہ مارکیٹ میں اضطراب بھی دیکھا جارہا ہے لیکن غیرملکی انویسٹرز کو ترقی یافتہ ممالک کی نسبت پاکستانی مارکیٹ بلحاظ منافع زیادہ پرکشش نظر آنے، خام تیل اور ڈیزل کی گھٹتی ہوئی عالمی قیمت اور تاخیر کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام میں شمولیت یقینی ہونے کی مثبت توقعات پر انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 278روپے 37پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 07پیسے کی کمی سے 278روپے 54پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 85پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔