اسکردو ایئرپورٹ کے رن وے کی پاپی لائٹس خراب ہوگئیں

متعلقہ شعبے کے حکام رن وے لائٹس کی مرمت کر رہے ہیں، سول ایوی ایشن

فوٹو: فائل

 

اسکردوائیرپورٹ کے رن وے کی پاپی لائٹس خراب ہوگئیں،سی اے اے نے ائیرلائنزکوآگاہی کےلیے نوٹم جاری کردیا.


اسکردوہوائی اڈے کے رن وے کی پاپی لائٹس تیکنیکی خرابی کی وجہ سے غیرفعال ہوگئیں، پاپی لائٹس کی خرابی کے سبب سی اے اے نے نوٹم جاری کیا،جس میں کپتانوں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ ائیرپورٹ پرپیداہونے والی صورتحال کےتناظرمیں احتیاط برتیں۔سی اے اے کے متعلقہ شعبہ رن وے لائٹس کی مرمت کر رہے ہیں جلد بحال کردیں گے۔

واضح رہے کہ ہوائی اڈے کی رن کے اطراف میں فائنل اپروچ کے دوران مذکورہ پاپی لائٹس تیکنیکی راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
Load Next Story