پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری اسپیکر کا تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو خط

وزارت داخلہ کو 7 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرانے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے


ویب ڈیسک September 11, 2024
اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا—فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی اراکین کی گرفتار یوں کے حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کو ہر اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سے مذکورہ تحقیقات کی رپورٹ 7روز میں طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کرے۔

مزید پڑھیں : اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت و اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

 

دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔