وزارت داخلہ آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کو ہر اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

اسپیکر قومی اسمبلی نے سرکاری حکم جاری کردیا، 10 اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس لانے کی ہدایت


Staff Reporter September 11, 2024
—فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی نے دو روز قبل اسمبلی کے باہر اور پارلیمنٹ کی حدود سے گرفتار کیے جانے والے تحریک انصاف کے 10 اراکین کے پرڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

اسیپیکر ایاز صادق کی جانب سے شیر افضل مروت،عامر ڈوگر ،احمد چٹھہ، ذین قریشی، شیخ وقاص اکرم، زبیر خان ،اویس حیدر کے پروڈیکشن آرڈر جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ شاہ احد ، مولانا نسیم شاہ ،یوسف خان کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری، اسپیکر کا تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو خط

پرڈکشن آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت پارلیمنٹ کا اجلاس 30 اگست کو طلب کیا تھا جو پارلیمنٹ ہاؤس میں تاحال جاری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی 2007 قانون کی شق 8 کے تحت اُن کے پروڈکشن آرڈر جاری کررہے ہیں لہذا مذکورہ ممبران کو اجلاس میں پیش کیا جائے۔

مذکورہ پرڈکشن آرڈر وزارت داخلہ، آئی جی پولیس، کمشنر اسلام آباد اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی سارجنٹ آرمز کو ارسال کیا گیا ہے۔ پولیس ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے ہر اجلاس سے قبل مذکورہ ارکان کو سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔