جرمنی آٹو میکانیکا فرینکفرٹ میں پاکستان 11 کمپنیاں شریک 

آٹو میکانیکا فرینکفرٹ 2024 میں دنیا بھر سے 80 سے زائد ممالک کے 4 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں


September 11, 2024
پاکستانی کمپنیاں برّمدات کے مواقع تلاش کر رہی ہیں—فوٹو: ایکسپریس

پاکستانی کمپنیاں اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) آٹو پارٹس کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے جرمنی میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش آٹومیکانیکا فرینکفرٹ 2024 میں پاکستان سے گاڑیوں کے پرزہ جات کی ایکسپورٹ بڑھانے کے مواقع تلاش کریں گی، جس میں 11 ممتاز پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

آٹو میکانیکا فرینکفرٹ آٹوموٹیو سروس انڈسٹری کے لیے دنیا کی معروف تجارتی نمائش ہے جو 14 ستمبر تک جاری رہے گی، اس اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر صنعت، ڈیلرشپ تجارت اور مرمت کے شعبے سے وابستہ افراد شرکت کر رہے ہیں، جس کا مقصد کاروباری ترقی، علمی اشتراک اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

پاکستانی کمپنیاں نمائش میں ٹی ڈی اے پی کے تعاون سے براہ راست حصہ لے رہی ہیں، پاکستانی برآمد کنندگان کی کوشش ہے کہ وہ یورپ میں اپنی مصنوعات کی رسائی کو مزید وسعت دیں۔

آٹو میکانیکا فرینکفرٹ 2024 میں دنیا بھر سے 80 سے زائد ممالک کے 4 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں پاکستانی برآمد کنندگان کو بھی عالمی خریداروں سے جڑنے اور جدید ترین ٹیکنالوجیز اور رجحانات سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔

میچ لیس انجینئرنگ کے سی ای او عرفان احمد قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ہم یہاں باقاعدہ نمائش کنندہ ہیں اور آج کے پہلے دن کے باوجود، ہم اس سال اپنے اہداف کے حصول کے لیے پر امید ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان آٹو اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اراکین بھی اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں