باجوڑ میں فائرنگ سے پولیو ورکر اور پولیس اہلکار شہید
باجوڑ کی تحصیل سالار زئی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی، وزیراعلی اور گورنر کا اظہار مذمت
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالار زئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور پولیو ورکر شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیو ورکر اور پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فائرنگ سے پولیس اہلکار اور پولیو ورکر کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے جاں بحق افراد کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی اور کہا کہ پولیو ڈیوٹی پر مامور ٹیم کو فائرنگ کا نشانہ بنانا افسوسناک و قابل مذمت واقعہ ہے، افسوسناک واقعہ پر دلی دکھ ہوا،سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں پولیو ٹیم پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار اور پولیو ورکر کی شہادت پر افسوس جبکہ اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا اور زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علی امین گنڈا پور نے پولیس حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ اقدام ہے، واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، شہداء پیکج کے تحت لواحقین کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی اور صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔