پرویزمشرف نے ڈیل کی کوشش کی لیکن ن لیگ نے انکار کردیا رانا مشہود

پرویز مشرف کے بارے میں عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہمیں منظور ہوگا،وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک July 11, 2014
ارسلان افتخار اورعمران خان کی لڑائی میں پارٹی نہیں بنیں گے، وزیرقانون پنجاب ، فوٹو:فائل

وزیرقانون پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے ڈیل کی کوشش کی لیکن مسلم لیگ (ن)نے نہیں کی اور ہم کسی ڈیل کا حصہ بھی نہیں رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رانا مشہود نے کہا کہ ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں کھتے،ارسلان افتخار اورعمران خان کی لڑائی میں پارٹی نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ڈیل کی کوشش کی لیکن مسلم لیگ (ن) نے نہیں کی اور ہم کسی ڈیل کا حصہ بھی نہیں رہے جبکہ پرویز مشرف کے بارے میں عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہمیں منظور ہوگا۔

رانا مشہود نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی اور فرانزک ٹیم کو منہاج القرآن جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس کے بعد ٹیم کو کمیشن کی مداخلت پر منہاج القرآن جانے کی اجازت دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |