اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ میں پریش راول اور راجپال یادو بھی شامل

فلم کی شوٹنگ 2025 کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے


ویب ڈیسک September 11, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ڈائریکٹر پریادرشن ایک بار پھر ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں اور ان کی نئی فلم 'بھوت بنگلہ' 2025 میں ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کامیڈی اور ہارر کا امتزاج ہوگی جسے ایکتا کپور پروڈیوس کر رہی ہیں۔

فلم میں بالی وڈ کے نامور کامیڈی فنکار پریش راول، راجپال یادیو اور اسرانی بھی شامل ہو گئے ہیں۔

اکشے کمار اس فلم میں ایک مزاحیہ کردار میں نظر آئیں گے، جو کہ پریادرشن کی فلموں میں ان کا مخصوص کردار ہوتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ 2025 کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ تین اہم خواتین کرداروں کے لیے اداکاراؤں کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں