2024

نریندر مودی پر تنقید کی وجہ سے معطل مالدیپ کے دو وزیر مستعفی

مالدیپ کے صدر نے جنوری میں 3 وزرا کو معطل کردیا تھا تاہم تیسرے وزیر نے استعفے کا اعلان نہیں کیا


ویب ڈیسک September 11, 2024
مالدیپ کے صدر نے مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اپنے تین وزرا معطل کردیے تھے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

مالدیپ کے دو وزیروں نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی وجہ سے معطلی کے کئی ماہ بعد اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے دو وزیروں کو چند ماہ قبل بھارتی وزیراعظم نریندر پر تنقید کرنے پر ان کے بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے معطل کردیا گیا تھا۔

مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے رواں برس جنوری میں نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تین وزرا کو معطل کردیا تھا، جن میں سے ایک نے مودی کو 'مسخرہ' قرار دیا تھا۔

مستعفی وزرا نے نریندر مودی کو مالدیپ کے شمال میں واقع بھارتی جزائر لیکشدیپ کی سیاحتی مقام کے طور پر نمایاں کرنے کے لیے کیے گئے دورے پر تنقید کا نشانہ بنا یاتھا۔

نریندر مودی نے جزائر میں اپنی تصاویر جاری کی تھیں، جس میں انہیں تفریح کرتے دیکھایا گیا تھا اور زور دیا تھا کہ یہ جزائر سیاحوں کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہیں۔

مالدیپ کے صدر کی جانب سے معطل کیے گئے تیسرے وزیر نے کوئی بیان جاری نہیں کیا حالانکہ ان کے ساتھ معطل ہونے والے دو وزرا نے باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں