استری2‘ میں ابھیشیک بنرجی کی اداکاری شاہ رخ خان کو بھی پسند آگئی

آئیفا ایوارڈز کے دوسرے حصے میں جنوبی بھارتی سنیما کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 11, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نئی ہارر کامیڈی فلم 'استری2' میں ابھیشیک بنرجی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے انہیں فون کرنا چاہتے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئیفا ایوارڈز 2024 کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا اور ان کے ہمراہ کرن جوہر بھی موجود تھے۔

شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ ان کا آئیفا میں ایک دہائی بعد آنا ہے اور اس موقع پر انہوں نے کرن جوہر کو بھی مزید فلمیں بنانے کا مشورہ دیا۔

اس سال کے آئیفا میں ریکھا خصوصی شرکت کریں گی، جبکہ شاہد کپور، وکی کوشل، جھانوی کپور اور کریتی سینن اپنی شاندار پرفارمنسز سے تقریب کو مزید چار چاند لگائیں گے۔

آئیفا ایوارڈز کے دوسرے حصے میں جنوبی بھارتی سنیما کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جس کی میزبانی رنا دگوباتی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں