دنیا کا سب سے وزنی آلو بخارہ

جنوبی افریقی کاشت کاروں نے 462 گرام وزنی آلوبخارہ اگا کر ریکارڈ قائم کیا


ویب ڈیسک September 11, 2024
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈذ)

دو جنوبی افریقی کاشت کاروں نے 462 گرام وزنی آلوبخارہ اگا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اوپی پلاس بوئرڈری فارم کے مالکان ڈین اور ڈیون برنارڈ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اُگنے والے آلو بخاروں سے کبھی ریکارڈ بنانے کی کوشش نہیں کی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ڈین برنارڈ کا کہنا تھا کہ ان پھلوں کو ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں اگایا گیا۔ جس درخت سے یہ ریکارڈ ساز آلو بخارہ آیا اس پر 150 آلو بخارے تھے۔ انہوں نے اس کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کی تھی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2021 میں جاپان میں میں اگنے والے آلو بخارے نے بنایا تھا جس کا وز اس آلو بخارے سے 107 گرام کم تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں