سان فرانسسکو کا ساحل فن کے نمونوں سے مزین

اینڈرس ایماڈور اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سےساحل پر آنے والوں کو نہ صرف متاثرکرتا ہے بلکہ وہ داددیئے بغیر رہ ہی نہیں سکتے

ساحل سمندر پر بنے آرٹ کے شاہکار آنے والوں کو اپنے سحر میں جکر لیتے ہیں۔ فوٹو فائل

فن کہیں بھی ہو اور کتنی دیر کیوں نہ رہے چاہنے والوں کو اپنی جانب کھینچ لاتا ہے اور ایسا ہی کچھ کر رہا ہے ایک فنکار سان فرانسیسکو میں جہاں وہ ساحل سمندر پر دلکش رنگوں اور شاندار ڈیزائنز سے مزین آرٹ کے نمونے بناتا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں لیکن یہ سحر چند لمحوں میں ہی بے رحم موجوں کی نظر ہو جاتا ہے۔


اینڈرس ایماڈور اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے ساحل پر آنے والوں کو نہ صرف متاثرکرتا ہے بلکہ وہ داد تحسین دیئے بغیر رہ ہی نہیں سکتے۔ دلکش اور مختلف ڈیزائن کے پھول، بیل بوٹےاور جیومیٹری کے ڈیزائن کو ریت کے ذروں ہر وہ اس طرح بکھیردیتا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے صحرا میں پھول اگ آئیں ہوں۔ اس کام کے لیے اینڈرس لمبے ہینڈل والا برش استعمال کرتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے چدند منٹوں میں ایک حیرت انگیز ڈیزائن یہاں آنے والوں کے سامنے ہوتا ہے۔

سان فرانسسکو کے ساحل پر آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ ان خوبصورتی سے بنائے گے ڈیزائن کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ واقعی حیران کردینے والے اور مہارت سے بنائے گئے آرٹ کے نمونے ہیں لیکن افسوس زیادہ دیر آنکھوں کے سامنے نہیں رہتے۔ اینڈرس کا کہنا ہے کہ جب کوئی تیز لہر اس کی محنت کو بہا کر لے جاتی ہے کچھ لمحوں کے لیے دکھ تو ہوتا ہے تاہم اس طرح کی صورت حال کے لیے وہ ذہنی طور پر تیار رہتا ہے۔
Load Next Story