پیرا لمپکس کے میڈلسٹ حیدر علی اگلے ہفتے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود سےملاقات بہت اچھی رہی، حیدر علی


ویب ڈیسک September 11, 2024
(فوٹو: فائل)

پیرا لمپکس کے برانز میڈلسٹ اتھلیٹ حیدر علی اگلے ہفتے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

حوصلہ افزائی کے منتظر حیدرعلی کو تاحال حکومت پنجاب اور اسپورٹس بورڈ پنجاب نے فراموش کررکھا ہے۔ وطن واپسی کے بعد اسلام آباد میں قیام کرنے والے حیدر علی آج اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچیں گے۔

حیدر علی کا کہنا ہے کہ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود سےملاقات بہت اچھی رہی۔ رانا مشہود نے اگلے ہفتے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے بھی مدعو کیا ہے۔ ارشد ندیم کو جس طرح حکومت نے سپورٹ کیا، اس سے ہم سب کا حوصلہ بڑھاہے۔ میڈلسٹ اتھلیٹس کی سرپرستی اور جتنی مالی معاونت ملے گی، اس سے اتنا ہی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ یقین ہےکہ حکومت کے ساتھ پرائیوٹ ادارے بھی آگے آکر ان کے کے لیے انعامات کا اعلان کریں گے۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے پانچویں بار پیرا لمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ اب تک مجموعی طورپر چار میڈل اپنےنام کرنے والے واحد اتھلیٹ ہیں۔

حیدر علی کہتےہیں کہ اس بار بھی گولڈ میڈل جیتنا ہی ٹارگٹ تھا، اس کے لیے بھرپور کوشش بھی کی، اس بار خاصا سخت مقابلہ ہوا،خالی ہاتھ لوٹنےکے بجائے برانزمیڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنےپر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں